کراچی :صدر مملکت عارف علوی نے ایم کیوایم کےسابق ایم این اے اور مقتول رہنما علی رضاعابدی کے گھر جاکر ان کے والد سے تعزیت اور اظہارافسوس کیا، انہوں نے متعلقہ اداروں کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا، نجی ٹی وی چینلز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ہفتہ کی شب ایم کیوایم کےسابق ایم این اے اور مقتول رہنما علی رضاعابدی کے گھر گئے اور ان کے والد سے ملاقات کرکے تعزیت اور اظہارافسوس کیا،ملاقات کے بعد صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کوتحقیقات اورتفتیشی عمل تیز کرکے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا،صدر مملکت کے ساتھ پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنمااور ارکان اسمبلی بھی تھے۔