حلقہ پی بی 26 کوئٹہ میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ تھری میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔
ہزارہ ڈیموکریٹک کے قادر علی نائل، متحدہ مجلس عمل اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ولی محمد ترابی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ تحریک انصاف کے خالق داد نورزئی اور مجلس وحدت مسلمین کے آغا محمد رضا بھی میدان میں ہیں۔
لیکشن کمیشن حکام کے مطابق 57 ہزار 675 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جن کیلئے 49 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ ان میں 28 مرد، 19 خواتین اور 2 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی اور پولیس کے علاوہ پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔
یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست پر ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے احمد کوہزاد کامیاب ہوئے تھے اور مخالف امیدوار کی جانب سے شہریت چیلنج کیے جانے پر الیکشن کمیشن نے افغان شہری ہونے پر انہیں نااہل قرار دیا تھا۔