کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر کے مطابق سائیٹ سپر ہائی وے پر احسن آباداور فقیراگوٹھ میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کیا ہے،آپریشن مشتبہ و مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا،گھر گھر تلاشی کے دوران کئی مشتبہ اور مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی،حراست میں لئے گئےا فراد کو کوائف کی تصدیق کی بعد رہا کر دیا گیا،جبکہ 2مشکوک افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔