نیلم: وادی نیلم میں شدید برف باری کے بعد سردی کی شدت میں انتہائی اضافہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جس کے باعث علاقہ کا رابطہ دنیا سے کٹ گیا ہے،
گذشتہ دن سے جاری برف باری کی وجہ سے شاہرائے نیلم بند ہو گئی ہے جبکہ بجلی و مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔
پہاڑوں پرکئی فٹ برف پڑ چکی ہے جبکہ ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مزید چوبیس گھنٹے برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔