پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔فائل فوٹو

اسپیکر شیخ رشید کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بجھوائیں۔رانا ثنا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنمائوں رانا ثنااللہ ،مشاہداللہ اوردیگرنے کہا کہ شیخ رشید نے ناجائزطریقے سے دولت بنائی،شیخ رشید کے پاس 1985 سے پہلے  کوئی جائیداد نہیں تھی،اسپیکر شیخ رشید کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بجھوائیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ شیخ رشید نے جتنا ٹیکس ادا کیا اس زیادہ ان کے پاس اثاثے ہیں ان کے پاس 2ارب روپے کی جائیداد پے اس کے ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید برقعہ پہن کر2ہزارروپے لینے کے لئے پارلیمنٹ آیا کرتے تھے،انہوں نے بے نظیربھٹو کےخلاف انتہائی نا زیبا گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام کو پتہ ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف ہی نجات دہندہ ہیں،نیب شہباز شریف پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا، آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کیس میں 3ماہ میں کچھ نہیں نکلا۔شہباز شریف نے ملک سے اندھیوروں کو ختم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پرویزمشرف کی حکومت آئی تو یہ ان کے پھیچے پھرتے تھے،شیخ رشید معافی مانگ کرجیل سے رہا ہوئے تھے۔ وہ انتہائی بے شرم انسان ہیں لوگوں پرجھوٹےالزام لگا رہے ہیں۔