افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کان بیٹھ گئی۔فائل فوٹو
افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کان بیٹھ گئی۔فائل فوٹو

افغانستان میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 40 کان کن ہلاک

بدخشاں:افغانستان میں سونے کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 40 کان کن ہلاک،7زخمی ہو گئے۔
افغان سرکاری حکام کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے بدخشاں  کے ضلع کوہستان میں سونے کی کان دھماکے کے بعد بیٹھ گئی، سونے کے کان میں موجود 40 کان کن ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔
اطلاع ملنے پرریسکیو ادارے کے کارکنوں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے کان کنوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا، ملبے میں اب بھی کچھ کان کنوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کان میں دب جانے والے تمام افراد غریب دیہاتی تھے جوغیرقانونی طورپرکان سے سونا نکال رہے تھے۔
صوبہ بدخشاں کے گورنرکے ترجمان نیک محمد نظری کا کہنا ہے کہ غریب دیہاتیوں نے غیرقانونی طورپرسرنگ کھود کر کان میں داخل ہوئے اورسونا نکالنے کی کوشش کررہے تھے کہ دھماکے سے کان بیٹھ گئی اور تمام افراد  نیچے دب گئے۔

اس سے قبل ضلع کوہستان کے پولیس ترجمان ثنااللہ روحانی نے کہا کہ واقعہ شدید برفباری کے باعث پیش آیا، واقعہ کے وقت وہاں 50افراد موجود تھے،انہوں نے بتایا کہ 7افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہر متاثرہ خاندان کو 50 ہزار روپے افغانی فراہم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ دریا میں 200 فٹ گہری کان کے اندر گاؤں کے افراد سونے کی تلاش میں مصروف تھے اسی دوران کان کی دیواریں گرگئیں۔