کورکمانڈرکراچی کو فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر
کورکمانڈرکراچی کو فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

مضبوط فوج امن کی ضمانت ہوتی ہے۔آرمی چیف

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کی فارمیشنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موسم سرما کی اجتماعی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے گفتگو میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف لڑنےکے تجربے سے سخت جان فورس بن چکی ہے۔
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ مسلح، تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط فوج جنگ روکنے اور امن کی ضمانت ہوتی ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کامزید کہنا تھاپاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور بابائے قوم کے وژن کے مطابق امن کا خواہاں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دفاعی کورکے حصے کے طور پر میکینائزڈ فارمیشن کی مشق دیکھی،آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے مشرقی سرحد کے ساتھ فورٹ عباس سیکٹر میں ایک انفنٹری فارمیشن کا بھی دورہ کیا اور ٹریننگ کے اعلیٰ معیار اور آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان بھی کیا۔