کراچی:برازیل کے اسٹار فٹ بالر کا کا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے لیکن اب فٹبال بھی مقبول ہورہی ہے۔ملک اور کلب کے لیے کھیلنے میں فرق ہے، لیکن مقابلہ دونوں میں سخت ہے۔
مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اگرخواب دیکھیں توخوابوں کی تعبیر کیلئے قدم بھی اٹھائیں۔حکومت اورپرائیوٹ ادارے بھی فٹبال کے کھیل کو پروان چڑھانے کے لئےاپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر پرتگال کے سابق کپتان پرتگال لوئیس فیگونے کہا کہمحنت کریں گے تو کچھ مشکل نہیں،
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیمیں بڑھنے سے آمدن بھی بڑھے گی،ورلڈ کپ کی آمدن کو ترقی پذیر ملکوں میں خرچ کیا جائے۔
لوئیس فیگو نے مزید کہا کہمیں نے دونوں رونالڈو کے ساتھ کھیل کر انجوائے کیا، کسی ایک کو بہتر نہیں کہہ سکتا،میں کھلاڑیوں کےدرمیان موازنہ نہیں کرتا،ریال میڈرڈ کو سپورٹ کرتا ہوں۔
دونوں فٹبالرنے کہا کہ پاکستان آکر بہت کوشی ہوئی انہوں نے لیاری اکا دورہ بھی کیا اور لیاری بچوں کو آٹو گراف بھی دیئے۔
اس موقع پرایک تقریب میں پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین نے کا کا اور فیگو کوپاکستانی ٹیم کی شرٹ پیش کی۔
قبل ازیں سابق برازیلین فٹبالر کاکا اور پرتگال کے سابق اسٹار لوئس فیگو ائیرپورٹ سے مقامی ہوٹل پہنچ گئے. دونوں کھلاڑیوں کا کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
اسٹار فٹبالرز کوہوٹل پہنچنے پر سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے کراچی پہنچے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ آج شام ہی لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
کاکا اور لوئس فیگو ورلڈ ساکر اسٹارز کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں بریفنگ بھی دیں گے۔
کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ٹچ اسکائی گروپ کے سی ای او کنور احمر کا کہنا ہے کہ عالمی شہریت یافتہ فٹبالر کے دورہ پاکستان سے پوری دنیا میں پاکستان کی مثبت امیج جائے گی۔
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ سوکر اسٹارز کے تحت دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔