آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بھی پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہو گئے ،عثمان خواجہ پہلے ہی کرکٹ کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی حالات ٹھیک ہیں تو کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئندہے۔
ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان میں دورہ کرنے کا یہ وقت درست ہے یا نہیں فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کوپاکستان میں5 ون ڈے میچ کھیلنے کی دعوت دی ہے،آسٹریلوی ٹیم نے 1998 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیاہے۔