پیپلز پارٹی کے رہنما سیعد غنی نے کہا ہے کہ ملک کو جعلی خان لمیٹڈ کمپنی نہیں بننے دیں گے،علیمہ خان کی چوری کی واردات میں عمران خان کی بخشش نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹواوروزیراعلیٰ سندھ کانام ای سی ایل سےنہ نکالناعدالت کی حکم عدولی ہے،ثابت ہو چکا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سیاسی بلیک میلنگ کا ہتھیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیاقت جتوئی کانام ای سی ایل سےہٹانا سوالیہ نشان ہے،نیب لیاقت جتوئی کےمعاملےپرنوٹس لےیاعمران خان کی غلامی کااقرارکرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان انتشار خان بن گئے ہیں، ملک میں دو قانون چلنے نہیں دیں گے، دہرا معیار ختم ہوناچاہیے۔