سندھ اسمبلی کےسامنے 5پلرز اور ایک گیٹ گرادیا گیا
دروازوں کے پلرز کو ہیوی مشینری کے ذریعے گرایا گیا،آپریشن سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں کیا جارہا ہے،گرائی گئی تجاوزات ٹریفک کی روانی متاثر کررہی تھیں
January 14, 2019 · قومی
تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
کےایم سی کے محکمہ انسداد تجاوازات نے سندھ اسمبلی کے سامنے 5پلرز اورایک گیٹ گرادیا،دروازوں کے پلرز کو ہیوی مشینری کے ذریعے گرایا گیا۔
سینئرڈائریکٹرکےایم سی بشیرصدیقی کا کہنا ہے کہ کورٹ روڈ پرکے ایم سی کے محکمہ انسدادتجاوزات نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے سامنے 5پلرزاورایک گیٹ گرادیا اور روڈ کو صاف کردیا گیا ہے،یہ پلراورگیٹ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ دروازوں کے پلرز کو ہیوی مشینری کے ذریعے گرایا گیا،آپریشن سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں کیا جارہا ہے،گرائی گئی تجاوزات ٹریفک کی روانی متاثر کررہی تھیں۔