صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات
صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت کو رجوع کرے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

میڈیا میں اچانک بحران کیوں آیا؟

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا بحران میں حکومت ملازمین اوراداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اسلام آباد میں سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ میڈیا میں اچانک بحران کیوں آیا؟ اس کی نشاندہی کی جائے اور دیکھا جائے کہ بحران میں حکومت کا کتنا کردارہے تاکہ مستقبل کے لیے اس کا تدارک کیا جاسکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں باہر جانے والے پیسے کو روکنا ہے، پاکستانی ہونے کے ناتے ڈالر باہر نہ جانے دینا ہمارا مفاد ہے اس لیے میڈیا کو پرو اکانومی ہونا چاہیے، میڈیا کو اپنا انٹرسٹ معیشت کے ساتھ جوڑ کررکھنا چاہیے کیونکہ میڈیا تب ہی مستحکم ہوگا جب معیشت مضبوط ہوگی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے اور سی پیک کو سپورٹ نہ کرنے کا مطلب خود پاؤں پر کلہاڑی مارنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کرکے تیسری بڑی آئل ریفائنری لگانے جارہا ہے، میڈیا کواس مثبت معاشی اقدامات کو اجاگر کرنا چاہیے۔