ملک میں گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا ،ایل این جی سے لدے دو جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے ۔
سوئی ناردن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کے ترجمان کے مطابق ایل این جی کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگئے ہیں اور 250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، ایل این جی ترجیح بنیادوں پر گھریلو صارفین کو فراہم کی جارہی ہے، ایک دو روز تک صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔
Kudos to our team at Port Qasim 👍🏻
History was written today.
Alhamdullilah for the first time, we've been able to berth two LNG vessels in one tide!
PQA also about to start night navigation in a couple of weeks.
Once that starts, port chocking issue will be addressed. pic.twitter.com/jlxEIXc0Oj— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 19, 2019
دوسری جانب وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہم بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ چند ہفتوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے رات کے وقت بھی بندرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر رش اور کام میں تاخیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔