کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہو گیا۔
بارش کے قطرے پڑتے ہی کئی علاقوں میں بجلی منقطع گئی جبکہ بارش کے بعد سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں کے پھسلنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں درجنوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔
کورنگی، قیوم آباد ،ڈیفنس،کالا پل، جناح اسپتال ،صدر،فیڈرل بی ایرایا،گلستان جوہر،یونیورسٹی روڈ، ایئرپورٹ،صفورا چوک،گلشن اقبال،گارڈن سولجر بازار،سائٹ،ناظم آباد،آئی آئی چندریگر روڈ،بہادرآباد،لانڈھی،ملیر کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم سرد اور خوشگوارہو گیا۔
بارش کے بعد لوگ دکانیں جلدی بند کرکے گھروں کو روانہ ہو گئے،سڑکوں پرٹریفک کم ہو گیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے
واضع رہے کہ محکمہ موسیمیات نے کراچی میں اتوار اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے
دوسری جناب بارش کی پیش گوئی پر کراچی واٹربورڈ میں ہنگامی حالت نافذکرکے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔