اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی اور دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے پاکستان اور بھارت کو پیش کش کی کہ اگر وہ تیار ہوں تو اقوام متحدہ ان کا تصفیہ کرانے کو تیار ہے۔

اقوام متحدہ نے بھارت اور پاکستان سے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں، سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک موجودہ حالات میں ہر ممکن احتیاط سے کام لیں۔

یادرہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ کشیدگی کے بعد اقوام متحدہ کو خط لکھا تھا جس میں سیکریٹری جنرل سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ کشیدگی ختم کرانے کے لیے مداخلت کریں۔