فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب نےکرپشن کےالزام میں دوافسران کو برطرف کردیا

نیب نےکرپشن کےالزام میں اپنےمحکمےکےدوافسران کو برطرف کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے برطرف ہونے والے دونون افسران اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سروش شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاکر علی پر بدعنوانی کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔ دونوں افسران کے خلاف الزامات کی باقاعدہ انکوائری کی گئی تھی۔

نیب اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن  کہا گیا ہے کہ دونوں افسران 30 دن کےاندراپنی اپیل دائر کرسکتےہیں۔

دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کینسر ہے، ہم نے ”احتساب سب کے لیے“ کی جامع پالیسی وضع کی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب 2018ء کے مقابلے میں 2019ء میں دوگنا شکایات موصول ہوئیں۔