کوئٹہ گلیڈی ایٹرزعمراکمل کی جگہ متباد ل کھلاڑی استعمال کرے گی۔فائل فوٹو
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزعمراکمل کی جگہ متباد ل کھلاڑی استعمال کرے گی۔فائل فوٹو

عمر اکمل نے اپنے ہی بھائی کا شرمناک ریکارڈ برابر کردیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے بازعمر اکمل نے20 ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے کا اپنے ہی بھائی کامران اکمل کا  ریکارڈ برابر کردیا ۔

28سالہ عمر اکمل اب تک249ٹونٹی 20 میچز میں29.25کی اوسط سے5354رنز اسکور کرچکے ہیں جس میں ایک سنچری اور32نصف سنچریاں شامل ہیں۔ٹونٹی 20 کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے ڈووین اسمتھ ہیں جو27مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ہیں۔

عمر اکمل اور ان کے بڑے بھائی اور پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامرا ن اکمل 25،25مرتبہ اسکوررز کو زحمت دیے بغیر پویلین لوٹے ہیں ،سابق کپتان شاہد آفریدی22مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوکر دوسر ے نمبر پرموجود ہیں ،فاسٹ بالر سہیل تنویر21مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ کر اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

حمد حفیظ بھی19مرتبہ ،ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد بھی16مرتبہ اسکوررز کو کوئی زحمت دیے بغیر پویلین لوٹے ہیں ، ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور14مرتبہ بغیر کھاتہ کھولے پوویلین لوٹے ہیں،کراچی کنگز کے کپتان عمادو سیم اور یاسر عرفات13،13اورفاسٹ بالر محمد سمیع ، وہاب ریاض اور عمر گل12،12مرتبہ جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹراظہر محمود11مرتبہ صفر کی خفت سے دوچا ر ہوئے ہیں۔