متعلقہ علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔فائل فوٹو
متعلقہ علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔فائل فوٹو

نیوزی لینڈ۔مشکوک پیکٹ برآمد ہونے پر ڈنیڈن شہر کا ایئرپورٹ بند

نیوزی لینڈ کےشہر ڈنیڈن کے ایئرپورٹ سے مشکوک پیکٹ برآمد ہونے پرایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایئر پورٹ کو  فوری طور پرخالی کرالیا۔ مشکوک پیکٹ ایئرپورٹ کی ایک عمارت سےملاہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ مشتبہ پیکٹ ایئر فیلڈز میں سے برآمدہوا ہے ، متعلقہ علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے اور خصوصی ٹیم کو طلب کر لیا گیاہے جو کہ مشتبہ پیکٹ میں مواد کو جانچنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

مشتبہ پیکج برآمد ہونے کے فوری بعد ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والی دو پروازوں کے رخ موڑ دیے گئے ہیں اور ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔

عینی شاہد کاکہنا ہے کہ وہ مشتبہ پیکج دراصل نیوی گیشن آوٹ بلڈنگ کے قریب سے برآمد ہو اہے ،

اد رہے کہ جمعہ کے روز دہشتگرد نے دو مساجد میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 49 نمازی شہید ہو گئے جن میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں ۔حالات کے پیش نظر نیوزی لینڈ میں ایمرجنسی سروسز کو پہلے ہی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔