تین رکنی کمیٹی میں عروج کے ساتھ سابق کرکٹرز اسما ویہ اقبال اورمرینہ اقبال شامل ہوں گی۔ فائل فوٹو
تین رکنی کمیٹی میں عروج کے ساتھ سابق کرکٹرز اسما ویہ اقبال اورمرینہ اقبال شامل ہوں گی۔ فائل فوٹو

خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مردوں کی چھٹی کر دی گئی

پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے خواتین پر مشتمل سلیکشن کمیٹی قائم کرکے مردوں کی چٹھی کر دی گئی۔

تین رکنی سلیکشن کمیٹی سابق ویمن کرکٹرز پر مشتمل ہے۔ سابق کرکٹر اور کرکٹ کمیٹی کی ممبر عروج ممتاز کوپاکستان ویمن کرکٹ کاچیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

تین رکنی کمیٹی میں عروج کے ساتھ سابق کرکٹرز اسما ویہ اقبال اورمرینہ اقبال شامل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فروری میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد پرانی سلیکشن کمیٹی کی تجدید نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس پہلے سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کی سربراہی میں تین رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کام کررہی تھی۔ اسماویہ اقبال اور اخترسرفراز تین رکنی کمیٹی کا حصہ تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹرز کی صلاحیتیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ویمن کرکٹ کے لیے خواتین کرکٹرز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔