وکلا کی ہڑتال قائم علی شاہ کو ہائیکورٹ کے دروازے پر روک دیا گیا

March 21, 2019 · اہم خبریں, قومی

کراچی میں مقدمے کے اندراج میں سیکشن 22 اے کا اختیار سیشن عدالت سے واپس لینے کے خلاف وکیلوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔

وکلاء نے ہڑتال کے باعث سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو سندھ ہائی کورٹ کے دروازے پر روک لیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قائم علی شاہ نے وکلاء کو بتایا کہ وہ ملزم کی حیثیت سے آئے ہیں جس پر انہیں جانے کی اجازت ملی۔