سکھوں کی تنظیم نے رواں برس سترہ ستمبر کو بھارتی وزیراعظم کے خلاف کیس دائر کیا تھا ۔فائل فوٹو
سکھوں کی تنظیم نے رواں برس سترہ ستمبر کو بھارتی وزیراعظم کے خلاف کیس دائر کیا تھا ۔فائل فوٹو

بھارت کا جنگی جنون۔خلا میں لائیو سیٹلائٹ مارگرا نے کا دعویٰ

بھارت نے دعوی کیاہے کہ اس نے خلا میں 300 کلومیٹردوری سے لائیو سیٹلائٹ کومارگرا نے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یہ لائیوسیٹلائٹ جو پہلےسے طے شدہ ہدف تھا، اسے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے ذریعہ مارگرایا گیا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے بدھ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہندوستان نےآج اپنا نام ‘سپرپاور’ کے طورپردرج کرادیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا روس اور چین کے بعد بھارت چوتھا ملک ہے جس نے میزائل کے ذریعے سٹیلائٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

نریندرمودی نےکہا کہ اس کےلئے ‘مشن شکتی’ کےسائنسداں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشن شکتی تین منٹ میں کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس دوران بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔

مشن شکتی یا الیکشن جیتنے کا ہتھکنڈہ، کروڑوں بھارتیوں کے منہ سے نوالے چھین کر مودی جی نے خلا میں جھونک دیے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی نے مودی سرکار کے ایسے دعووں کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرانے کی دھمکی دے دی۔

انہوں نے کہا کہ مشن شکتی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جس کے تحت میزائل کے ذریعے خلا میں نچلی سطح پر گردش کرنے والے سٹیلائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جس پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

لیکن بھارتی وزیراعظم نے یہ نہیں بتایا کہ مدار میں کس سٹیلائٹ یا کس ملک کے سٹیلائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے مودی سرکار کے بیان کو ایک اور ڈرامہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی انتخابات میں جیت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ،، انہوں نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میزائل تجربے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  خلا تمام انسانیت کا ورثا ہے، اسے فوجی علاقہ بننے سے روکنا ہر قوم کی ذمہ داری ہے،ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی خلائی قوانین کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔