درجۂ حرارت میں کل کےمقابلے میں 4 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
درجۂ حرارت میں کل کےمقابلے میں 4 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں آج شدیدگرمی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کوشہر قائد میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے اور عندیہ دیا ہے کہ کراچی کی فضاؤں پر موجود ہوا کے زیادہ دباؤ (ہائی پریشر) کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

آج جمعے کے روز شہر میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع گرم اور خشک رہے گا جب کہ اس دوران گرمی کا پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

گرمی کی یہ لہر3 دن تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے دوران معمول خشک اور گرم ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، تاہم پیر کے روز سے بلند ہونے والا پارہ معتدل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 جب کہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حیدر آباد میں جمعرات کے روز درجہ حرارت40درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔