فائل فوٹو
فائل فوٹو

جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا نیب ریفرنس سماعت کیلیے مقرر

احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا ٹرائل شروع کردیا۔

تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید سمیت تمام ملزمان کو 19 اپریل کو طلب کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر فلاحی مقاصد کے لیے مختص لائبریری اور مندر کے پلاٹ غیرقانونی پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔