سانحہ بلدیہ کیس میں اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے ، اہم گواہ فیکٹری کے پروڈکشن انچارج نے بیان قلمبند کرادیا ۔
گواہ نے اپنے بیان میں ایم کیوایم کی جانب سے فیکٹری مالکان سے بھتہ مانگنے کی تصدیق کردی ہے، گواہ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رہنماؤں ، کارکنوں نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی۔
گواہ نے اپنے بیان میں ایم کیوایم کی جانب سے فیکٹری مالکان سے بھتا مانگنے کی تصدیق کردی ہے، گواہ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رہنماؤں ، کارکنوں نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان نے بتایا ایم کیوایم والوں نے25 کروڑ روپے بھتہ مانگا، اُس نے زبیرچریا سے کہا بھتے کی رقم کم کرکے ایک کروڑ روپے کردو، زبیر چریا نے جواب دیا بھتے کی رقم 20 کروڑ روپے سے کم نہیں ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے کہا بھتہ نہ دیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، بھتے سے متعلق معاملات طے نہ ہونے پر ملزمان نے فیکٹری کو آگ لگا دی۔
واضح رہے کہ 11ستمبر 2012ء بلدیہ ٹاؤن کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 250سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔