سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف تو نہ ملا لیکن امدادی چیک مل گئے۔
وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال کے 3ماہ بعد لواحقین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئےسانحہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دےد یاہے ۔
عمران خان نے سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا سے ملاقات کی، جہاں ورثا نے وزیر اعظم سے شکوہ کیا کہ ان کے مطالبات حکومت نے ابھی تک نہیں سنے،ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔
سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کا ہر مطالبہ پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
وزیر اعظم نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سےان میں چیک بھی تقسیم کیے۔