آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر کا دورہ

آرمی چیف نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فرنٹیئر فورس ریجمنٹل سینٹر کی قربانیوں کو سراہا۔

               
April 30, 2019 · قومی
لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کرنل کمانڈنٹ فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیج لگائے۔فائل فوٹو

لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کرنل کمانڈنٹ فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیج لگائے۔فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کرنل کمانڈنٹ فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیج لگائے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود اعوان سمیت ریٹائرڈ اور حاضر سروس جوانوں اور افسرون نے شرکت کی۔

فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر آمد پر آرمی چیف نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کے تحفظ کے لیے فرنٹیئر فورس ریجمنٹل سینٹر کی قربانیوں کو سراہا۔