سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے لوگ اس طرح اسٹیٹ بینک میں بیٹھے ہوں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے۔
سابق صدر آصف زرداری نے پی اے سی چیئرمین شپ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کے معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کے لوگ اس طرح آکر اسٹیٹ بینک میں بیٹھے ہوں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا پی اے سی چیئرمین شپ کی تبدیلی پر آپ سے مشاورت کی گئی ہے اور کیا رانا تنویر کی حمایت کریں گے۔
سابق صدر نے کہا کہ خورشید شاہ سے ضرور مشاورت کی ہوگی، مجھ سے کیوں کریں گے جب کہ رانا تنویر بندہ تو اچھا ہے تاہم دیکھتے ہیں۔