پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ون ڈی سیریز کے دوسرے میچ انگلینڈ نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 374 رنز کا ہدف دیدیا۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو نے کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو 115 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ انگلینڈ نے 28.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ میچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو جیسن رائے 87 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ جوئے روٹ نے بھی 40 رنز کی اننگز کھیلی۔
تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد این مورگن اور جوز بٹلر نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 273 رنز تک پہنچا دیا۔
جوز بٹلرنے 55 گیندوں پر 110 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ این مورگن بھی 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گرین شرٹس کی جانب سے پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔