پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے حکومت کی رخصتی کی پیشگوئی کردی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی افطار پارٹی سے پہلے دیگر لیگی رہنماﺅں کی طرح کیپٹن (ر) صفدر بھی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پہنچے۔
کیپٹن صفدر کی آمد پر صحافیوں نے ان کی گاڑی روک لی اور استفسار کیا کہ وہ اتنا عرصہ کہاں غائب رہے ہیں۔
کیپٹن صفدر نے صحافیوں سے شکوہ کیا کہ وہ اڈیالہ جیل میں قید تھے تو ان میں سے کوئی پوچھنے نہیں آیا۔
ایک صحافی نے حکومت کے حوالے سے سوال پوچھا تو کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خلاف تحریک کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ خود ہی جانے والے ہیں اور ملک میں نئے الیکشن ہونے والے ہیں۔