وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ، وزیر دفاع، وزیرخزانہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف، نیول چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک، افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی سے خطے پر پڑنے والے اثرات پر بھی غور کیا اور اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں پیش رفت پر بھی جائزہ لیا گیا۔