انگلینڈ نے افغانستان کو9 وکٹوں سے شکست دی
انگلینڈ نے افغانستان کو9 وکٹوں سے شکست دی

وارم اپ میچز۔انگلینڈ نے افغانستان کو آئوٹ کلاس کر دیا

ورلڈکپ 2019 سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے اور پہلے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو9 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

لیڈز کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم  نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے۔

محمد نبی کے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز انگلش بولرز کے سامنے ٹک کر کھڑا نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 39 ویں اوور میں ڈھیر ہو گئی۔ محمد نبی 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ نور علی زدران نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جوفرا آرچر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلش بلے بازوں نے پہلے اوور سے ہی جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف با آسانی 18 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

جیسن رائے نے 46 گیندوں پر 89 رنز جب کہ جونی بیئراسٹو نے 22 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلیں۔ جو روٹ نے بھی 29 رنز اسکور کیے۔

ورلڈ کپ کا دوسرا وارم اپ میچ ساؤتھ ایمٹن میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں آسٹریلیانے سری لنکا کو شکست دیدی۔

سری لنکا نے آسٹریلیا کو مقررہ 50 اوورز میں جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا تھا جوآسٹریلیا نے5وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا۔

 پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ اور افغانستان نے پاکستان کو وارم میچ میں شکست دی تھی جب کہ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو باآسانی ہرایا تھا۔

ورلڈکپ سے قبل آخری دو وارم اپ میچزمنگل کو ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش، انڈیا کے درمیان کھیلے جائیں گے۔