حملے کے بعد بھارتی فورسزنے علاقے کا محاصرہ اور سرچ آپریشن  شروع کر دیا۔فائل فوٹو
حملے کے بعد بھارتی فورسزنے علاقے کا محاصرہ اور سرچ آپریشن  شروع کر دیا۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر۔بھارتی فورسز پرحملہ۔5 اہلکار ہلاک،4زخمی

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مجاہدین کا بھارتی فورسز پرحملہ،5 اہلکار ہلاک، 4زخمی ہو گئے۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک  مجاہد شہید پہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مجاہدین کے  حملے میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  سی آر پی ایف ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ کے پی جنرل بس اسٹینڈ کے قریب کیا گیا۔ گاڑی میں بیٹھے2 مجاہدین نے سیکیورٹی فورسز پراچانک گولی چلادی۔ حملے کے بعد بھارتی فورسزنے علاقے کا محاصرہ اور سرچ آپریشن  شروع کر دیا۔

حملے کی زد میں آکر2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 3 نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، ایک اہلکار شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال میں  منتقل کر دیا گیا ہے ، زخمیوں میں سی آر پی ایف کے دو اہلکاروں سمیت ایس ایچ او اننت ناگ ارشد احمد اور ایک خاتون شامل ہیں ۔ خاتون کے پائوں میں گولی لگی ہے ۔ ایس ایچ او ارشد احمد کو علاج کیلیے سری نگر لے جایا گیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق العمرمجاہدین نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرلی ۔ تنظیم نے پانچ اہلکاروں کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔ العمرمجاہدین نے اس طرح کے حملے جاری رکھنے کی بھی دھمکی دی ہے ۔

واضع رہے کہ کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں فروری میں ایک خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان واصل جہنم ہوگئے تھے۔