25 ہزار کی گنجائش والے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم کے لیے پانچ لاکھ سے زائد ٹکٹس خریدنے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔فائل فوٹو
25 ہزار کی گنجائش والے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم کے لیے پانچ لاکھ سے زائد ٹکٹس خریدنے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔فائل فوٹو

پاک بھارت میچ۔ایک ٹکٹ پانچ لاکھ روپے میں فروخت

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ 2019 کے میچ کا ایک ٹکٹ تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت ہونے لگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 25 ہزار کی گنجائش والے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم کے لیے پانچ لاکھ سے زائد ٹکٹس خریدنے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

ان ٹکٹوں کی مانگ اب اتنی بڑھ چکی ہے کہ ایک ٹکٹ ڈھائی ہزار پاؤنڈ یعنی تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت ہورہا ہے،پاک بھارت تناؤ کی وجہ سے دونوں ممالک اب کم ہی کرکٹ کے میدان پر آمنے سامنے آتے ہیں۔

اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوئی تھیں اور یہ گرین شرٹس نے اس میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

اس میچ کو 50 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا تھا اور اسے نہ صرف کرکٹ بلکہ تمام کھیلوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلوں میں شامل کیا گیا،میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔