امیر قطر شیخ تمیم بن حماد (کل) 22 جون کو 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امیر قطر اہم وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آئیں گے۔
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران شیخ تمیم بن حماد کی وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں معاشی اشراک اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کےلیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق امیر قطر کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط ہوگا۔
واضع رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد اس سے قبل مارچ 2015ء میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔