قطر کی حکومت نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے ثمرات نظر آنے لگے۔ قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کی حکومت پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور ڈپوزٹس کی صورت میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
نئی سرمایہ کاری کے بعد قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔
https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1143083431322103809
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے نئی قطری سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ تمیم بن حماد الثانی نے پاکستانی خزانے میں جمع کرانے اور سرمایہ کاری کیلیے تین ارب ڈالرکا اعلان کیا ہے، اس پر امیر قطر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر کرنے کی یقین دہانی پر بھی امیر قطر کے شکرگزار ہیں۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ہفتہ اور اتوار کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا ہے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔