پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی، ن لیگ کے دور میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی،2020-21 میں فی کس آمدنی کم ہوکر 1431 ڈالر پر آگئی، صدر ن لیگ
پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی، ن لیگ کے دور میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی،2020-21 میں فی کس آمدنی کم ہوکر 1431 ڈالر پر آگئی، صدر ن لیگ

نیب نےشہبازشریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پر وصول کرادیا۔

نیب کے مراسلے میں شہبازشریف کو 5 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور انہیں دوپہر 2 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق شہباز شریف کو فیملی کے تمام اثاثہ جات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ انہیں 2009 میں 11 کروڑ 22 لاکھ سے زائد کی رقوم کی فارن کرنسی میں وصولی کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مراسلے میں اپوزیشن لیڈر کو بیرون ملک اثاثہ جات اوراکاؤنٹس کے علاوہ گاڑیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔