شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے
شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے

کچھ لوگ پیسے دینے کیلیے تیارہوگئے۔شیخ رشید کا دعویٰ

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاہے کہ کچھ لوگ پیسے دینے کیلیے تیارہوگئے ہیں ، ابھی بات چلی ہے،اس میں ایک مہینہ تو لگے گا، تحقیقاتی کمیشن کو تحریک انصاف کے نو ماہ کی بھی تحقیقات کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کچھ لوگ پیسے دینے کیلیے تیارہوگئے ہیں،ابھی بات چلی ہے ، اس میں ایک مہینہ تو لگے گا، تحقیقاتی کمیشن کو تحریک انصاف کے نو ماہ کی بھی تحقیقات کرنی چاہیے۔

ان کا کہناتھا کہ میثاق معیشت این آر او کا دوسرا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب صرف نعرے مارنے کیلئے ہے ، چور ضمانت ہونے کے بعد وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ملک کو بری طرح لوٹا ہے ، پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیاہے ، اس وقت ملک کوشوگر مافیا نے اپنے قبضہ میں لیا ہواہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی کارکردگی پچھلی حکومت سے بہتر ہے ، عمران خان پر لوگوں کو اعتماد ہے۔