سندھ کے سینئر وزیرناصرحسین شاہ نے وزارت سے استعفی دیدیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ نے وزارت سے استعفی دے دیا ہے،ذرائع کے مطابق ناصر شاہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اوراپنا استعفی انہیں پیش کیا، قواعد کے تحت وزیراعلیٰ سندھ ناصرشاہ کا استعفی منظور کریں گے۔
ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہے، دوسری جانب ناصر حسین شاہ کے اچانک استعفے سے پیپلزپارٹی کے کئی وزیر نہ صرف بے خبربلکہ پریشان بھی ہیں۔
واضح رہے کہ ناصر حسین شاہ کے پاس ورکس اینڈ سروسز، آبپاشی، مذہبی اموراورمحکمہ جنگلات کے قلمدان تھے۔