آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8 روپے 90 پیسے تک اضافے کی سمری بھجوادی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ ماہ ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھی بھجوادی ہے۔ جس میں پیٹرول 5 روپے 15 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
وزارت خزانہ 31 جولائی کو اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر غور کرے گی اور قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے وزیر اعظم کی منظوری سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول5 روپے 15 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 65 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔