شہدا میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔فائل فوٹو
 شہدا میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،3 پاکستانی فوجی جوان شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے ایل اوسی پر اشتعال انگیزی بڑھادی ہے ۔

بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف کرتے ہوئے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پاک آرمی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے اورکئی بنکرز کو نقصان پہنچا۔