محکمہ موسمیات نے شہرقائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں 28 اور 29 اگست کو کراچی سمیت زیریں سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ مون سون کے نئے سسٹم کی شدت سابقہ دونوں سسٹمز سے کم ہے،اس لیے بارشوں کی شدت بھی معتدل ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں برس کراچی میں کئی برسوں کے بعد اچھی مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ رحمت شہریوں کے لیے زحمت بنی ہوئی ہے۔