اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔فائل فوٹو

چوہدری شوگر ملز کیس۔نیب نے نواز شریف کو بھی شامل تفتیش کر لیا

نیب لاہور نے چوہدری شوگرملزکیس میں نواز شریف کیخلاف بھی تحقیقات کا آغازکردیاہے ،نواز شریف سے بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کرلیاہے ۔ نیب نے چوہدری شوگرملزکیس میں نواز شریف کیخلاف بھی تحقیقا ت کا آغازکرتے ہوئے نوازشریف کوسوالنامہ بھجوادیا ہے ۔

نیب نے نوازشریف سے ان کے اکاﺅنٹ میں بیرون ملک سے آنے والی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب کے مطابق بیرون ملک سے ٹی ٹی کی رقم نوازشریف کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئی تھی۔

نواز شریف سے ٹی ٹی کی رقم کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نوازشریف ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی جانیوالے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ مریم نوازبھی نیب کی حراست میں ہیں۔