امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے کے امن اورسیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ہمیں سب سے زیادہ تشویش مقبوضہ کشمیرمیں انسانی بحران پرہے،جہاں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کررکھا ہے، مسئلہ کشمیر پرسیکیورٹی کونسل میں گئے اوردنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔
پاکستانی سفیرنے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو رویہ روا رکھا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے،امریکی ہاؤس انٹیلی کمیٹی کے چیئرمین سمیت تمام لوگ تشویش کااظہارکررہےہیں،امریکی صدر کو بھی کشمیرکی صورت حال پرتشویش ہے،امریکی صدر نے 3 بار کشمیر پراپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہرکی۔