ندیم افض چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔فائل فوٹو
ندیم افض چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔فائل فوٹو

ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے اور فواد چوہدری کو وزیر اعظم کا ترجمان مقرر کیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں نعیم الحق نے کہا کہ ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے اور فواد چوہدری کو وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کیے جانے کی حالیہ افواہیں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مخالفین پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کیلیے اس طرح کی گمراہ کن خبریں پھیلاتے رہتے ہیں ، مخالفین کے ان حربوں سے ہم اچھی طرح واقف ہیں۔

https://twitter.com/naeemul_haque/status/1165657020390920193

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ان کی جگہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیر اعظم کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دعوے کیے جارہے تھے کہ فواد چوہدری کے پاس وزارت بھی رہے گی اور وہ ترجمانی کا فریضہ بھی سنبھالیں گے۔