پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے کرہیڈ کوچ کیلیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے بطورکرکٹ کمیٹی ممبرڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیااورہیڈ کوچ کیلیے آج باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی۔
ان کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں عہدے کیلیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں اس لیے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کیلیے سخت مقابلے کی توقع ہے۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ کیلیے درخواست جمع کرانے سے قبل میرا نام گردش کرنا انتہائی دلچسپ امر تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلراورہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ کیلیے اپلائی کر رکھا ہے جبکہ وہ ہیڈ کوچ کے عہدے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز بھی ہیڈ کوچ کے امیدوار ہیں۔