کراچی شہر میں سمندری ہوائیں رکنے سے حبس اورشدید گرمی کی کیفیت پیدا ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتار معمول سے کم ہے جس کے باعث حبس اور شدید گرمی ہے جب کہ دن دو بجے شہر کا درجہ حرارت 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں درجہ حرارت کی شدت 46 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔