درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔فائل فوٹو
درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے شہر میں معتدل ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویوکا امکان ہے، 22 سے 24 ستمبر کے دوران شہرمیں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ  شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ بننےکا امکان ہے،  ہوا کے کم دباؤ کا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جب کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔