ڈرون حملوں پر پابندی مستقل طور پرنہیں لگائی گئی۔فائل فوٹو
ڈرون حملوں پر پابندی مستقل طور پرنہیں لگائی گئی۔فائل فوٹو

ننگرہار میں امریکی ڈرون حملہ۔30 شہری جاں بحق،40 زخمی

امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے ایک ڈرون حملے میں 30 عام شہری جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ ڈرون حملہ افغان صوبے ننگرہار میں اس وقت کیا گیا جب چلغوزے کی کاشت کرنے والے کسان آگ لگا کر اس کے اردگرد بیٹھے ہوئے تھے۔

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کو نشانہ بنانے کیلیے ڈرون حملہ کیا گیا تھا لیکن غلطی سے ڈرون نے ننگرہار کے ضلع خوگیانی کے علاقے وزیرتنگی کے کھیتوں پر میزائل برسادیے گئے۔

وزیر تنگی سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشر ملک راحت گل کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب کھیتوں میں فصل کی کاشت کے بعد مزدور اپنے ٹینٹ میں آگ جلا کراس کے گرد جمع ہوئے تھے، ڈرون کا نشانہ بننے والوں میں اکثریت ڈیلی ویجز مزدوروں کی تھی۔

ننگرہارکی صوبائی حکومت کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے بتایا کہ ڈرون حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملے کی جگہ سے 9 لوگوں کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔