شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ہوگیا جب کہ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورگرمی کے ستائے لوگوں نے ابرِ رحمت برسنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔
کراچی کے علاقے کورنگی،مہران ٹائون،شاہ فیصل کالونی، ڈیفنس، محمودآباد، منظور کالونی، اختر کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی ، جب کہ ایف بی ایریا، بفرزون، نارتھ کراچی اورنیو کراچی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ کراچی کے دیگرعلاقوں گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پی ای سی ایچ ایس، صدر، اولڈ سٹی ایریا، لائنزایریا، پی آئی بی کالونی اورلسبیلہ میں بھی بارش ہوئی۔