کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل چوتھے روز بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں یونیورسٹی روڈ، سعدی ٹاؤن، عزیز آباد، شریف آباد، گلشن اقبال، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، سہراب گوٹھ، ملیر، شاہ فیصل، بفرزون، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی اور سپر ہائی وے شامل ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف، گلستان جوہر، صفورا گوٹھ، حسن اسکوائراورکورنگی،قیوم آباد،ڈیفنس، جناح اسپتال ،ہاکی اسٹیڈیم،صدراوراطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
بارش شروع ہوتے ہی گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، ملیر اور الفلاح اور مہران ٹائون سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
بارش سے قبل شہر میں حسب سابق گرمی کی شدت برقراررہی،جس کے دوران ہو امیں نمی کاتناسب دن کے وقت 78فیصد تک بڑھنے کے سبب شدید حدت محسوس کی گئی۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بارشوں کے حالیہ سلسلے کو مون سون کی آخری بارش نہیں کہہ سکتے،کیونکہ موجودہ مون سون کا سلسلہ 5اکتوبرتک برقراررہ سکتا ہے،جس کے دوران نادرن ایریاز جبکہ اندورن سندھ کے مختلف اضلاع میں مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔